نئی دہلی، 20 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے پولیس کمشنر بی ایس بسی نے اپنے محکمے پر لگائے جانے والے بدعنوانی کے الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے آج واضح طورپر کہا کہ اگر ایف آئی آر درج کرانے میں رشوت کا ایک بھی ثبوت پیش کیا گیا
تو وہ عہدے سے استعفی دیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر بسی نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے دہلی پولیس کے بدعنوانی میں ملوث بتائے جانے سے متعلق سوال پر کہاکہ' وہ ہماری فکر چھوڑیں۔